بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن ختم کردی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی رجسٹریشن ختم کردی اور انتخابی نشان بھی واپس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن تنازع پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اس فیصلے پرپہنچاہےکہ آل پاکستان مسلم لیگ کاکوئی پارٹی عہدیدار نہیں اور اب پارٹی کا کوئی وجود نہیں۔

فیصلے کے متن کے مطابق اے پی ایم ایل 4 سال سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہ کرا سکی لہٰذا اسے ڈی لسٹ کیا جاتا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ خودساختہ پارٹی عہدیدارن کی جانب سے انتخابی نشان کی درخواست مستردکی جاتی ہے اور  اے پی ایم ایل کا انتخابی نشان عقاب اب مختص ہونے کیلئے دستیاب ہے۔

مزید پڑھیے  کامل علی آغا کو پارٹی عہدے سے ہٹا دیا گیا
Back to top button