بھارت میں جاری ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ مہم کا آغاز جیت کے ساتھ کردیا۔
افغانستان نے اچھی پچ پر پہلے بلے بازی کی لیکن اس موقع کو ضائع کر دیا کیونکہ وہ 37.2 اوورز میں 156 رنز پر ناقص بیٹنگ کی بدولت ڈھیر ہو گئے۔
جواب میں ٹائیگرز نے مہدی حسن اور نجم الحسین شانتو کے درمیان 97 کی شراکت کے باعث مطلوبہ ہدف 15.2 اوورز حاصل کرتے ہوئے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا۔
بنگلہ دیش کا اگلا مقابلہ اسی مقام پر منگل کو انگلینڈ سے ہوگا۔
افغانستان، جو اب 2015 سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے مسلسل 13 میچ ہار چکا ہے، بدھ کو دہلی میں میزبان بھارت سے کھیلے گا۔