بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں، ایران

ایران کا کہنا ہے کہ اس کی مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔یہ یقین دہانی ایرانی مسلح افواج کے چیئرمین چیفس آف سٹاف محمد باقری نے پاکستانی چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کو مستونگ میں ایک مذہبی اجتماع میں ہونے والے مہلک دہشت گردانہ حملے پر اظہار ہمدردی کے پیغام میں کرائی۔

ایرانی آرمی چیف نے پاکستان کے آرمی چیف، مسلح افواج، حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا اور اس المناک واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

مزید پڑھیے  افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہم آرام سے سوتے ہیں،آرمی چیف
Back to top button