ایف آئی اے نے خاور مانیکا کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے خاور مانیکا کو ائرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔ وہ امارات ائرلائن کے ذریعے دبئی جا رہے تھے۔خاور مانیکا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے کی بنا پر انہیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر روکا گیا۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے خاور مانیکا کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق خاور مانیکا کو سرکاری رقبے پر ناجائز تعمیرات کے الزام پر گرفتارکر لیا گیا ہے۔خاور فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے ریفرنس پر انکوائری کر رہے ہیں۔ ڈی سی ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ خاور مانیکا نے قبرستان کی جگہ پر غیر قانونی شادی ہال تعمیر کیا۔

خاور فرید مانیکا نے قبرستان کی زمین پر غیر قانونی 26 دکانیں بھی تعمیر کیں۔خاور فرید مانیکا کے خلاف درج مقدمے میں الزام ہے کہ شادی ہال بغیر منظوری/ نقشہ کے قبرستان کی 4 کنال اراضی پر بنایا گیا۔ خاور فرید مانیکا ایک عرصے سے پیر اسلام قبرستان حویلی لکھا کی زمین پر ناجائز قابض ہیں۔ خاور فرید مانیکا کو ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ اینٹی کرپشن نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر گرفتار کیا۔ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن کی پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں ۔

Exit mobile version