علاقائی
ڈاکوئوں کا بہادری سےمقابلہ اور انہیں گرفتار کرنے پر پولیس جوانوں کیلئے انعامات
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) بلوفارم کے قریب ڈاکوؤں کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 02 ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے پر ڈی پی او خوشاب کی طرف سے پولیس جوانوں میں تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام کی تقسیم ۔
توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب* نے گزشتہ روز ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلہ میں بہادری سے جوابی کاروائی کرنے اور 02 ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے والے پولیس جوانوں کو CC-III سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔ ڈی پی او خوشاب نے جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا فرض ہے اور خوشاب پولیس اسی طرح جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل رہے گی۔ کسی کو بھی کسی صورت قانون کے خلاف جانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ضلع کے امن کو بگاڑنے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔