بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

منشیات کی روک تھام اور آگاہی کیلئے سیو ٹومارو 7 باسکٹ بال ایونٹ کا انعقاد

منشیات کی روک تھام اور آگاہی کیلٸے سیو ٹومارو 7 باسکٹ بال ایونٹ میں پاکستان واٸٹس نے مینز جبکہ آرمی نے وویمنز کیٹگری کے نماٸشی میچز جیت لٸے۔ لیاقت جمنازیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانیوالے ایونٹ کو پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اور سیو ٹومارو 7نے مشترکہ ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں یونیسکو کے نماٸندے یوسف فلالی میکناسی، اٹلی کے سفیر اینڈرا فیریریز اور انکی اہلیہ ، امریکی ادارے یو ایس ای ایف کی کنٹری ہیڈ ریٹا برون، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کےایسوسی ایٹ سیکرٹری، پاکستان باسکٹ ٹیم کے کوچ ملک ریاض سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 

پاکستان واٸٹس نے مینز باسکٹ بال میچ میں پاکستان گرین کو سخت مقابلے کے بعد 54-56پواٸنٹس سے شکست دی جبکہ پاکستان آرمی نے وویمنز ایونٹ اپنے نام کیا۔ آرمی نے اسلام آباد کو 21-30 پواٸنٹس سے شکست دی۔ اس موقع پرپاکستان میں اطالوی سفیراینڈرا فیریریزنے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کیلٸے انتہاٸی زبردست ہے اور ایسے ایونٹ کو بھرپور سپورٹ کرنا چاہیے ۔

اطالوی سفیر کی اہلیہ نے کہا کہ میں خود بھی باسکٹ بال پلیٸر ہو ، یہ مقبول کھیل ہے، خواتین کی باسکٹ بال اور دیگر کھیلوں میں حوصلہ افزاٸی ضروری ہے، کریم خان آفریدی ویلفیٸر فاونڈیشن کی سربراہ کرسٹین فیرنٹیز نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد منشیات کی روک تھام اور آگاہی سے بارے تھا، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور نے کہا کہ فیڈریشن صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مستقبل میں ایسے ایونٹس کرواتے رہینگے

اشتہار
Back to top button