کھیل
بھارت پہلے ون ڈے میچ میں آسڑیلیا کو شکست دیکر عالمی نمبر ون ٹیم بن گئی
بھارت، آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں شکست دیکر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔بھارتی شہر موہالی میں ہونیوالی بھارت آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، قومی کرکٹ ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 276 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔بھارت نے 277 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، رتوراج گائیکواڑ 71 اور شبمن گل نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔