پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور جامع تعلقات دونوں ممالک کے بہترین مفاد کے لیے ناگزیر ہیں، محسن نقوی
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہمارا عزم خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔چین کے شہر Yinchuan میں تیسرے Ningxia International Friendship City Forum کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور جامع تعلقات دونوں ممالک کے بہترین مفاد کے لیے ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز، تمام جاری منصوبوں کی تکمیل اور گوادر بندرگاہ کی تیز رفتار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔محسن نقوی سی پیک اور چین پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو ایک نئی جہت دی ہے۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن کی چین کے شہر ین چوان میں ننشیا کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری لیانگ ین شون اور ان کے وفد کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، ملاقات میں پنجاب میں زراعت، لائیو سٹاک اور صنعت میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ کیا گیا، سیکرٹری کیمونسٹ پارٹی لیانگ ین شون کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے دورے کی دعوت بھی دی ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ باہمی ترقی کے لئے برادر ملک چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔