آئندہ سال عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں، نگران وزیر مذہبی امور

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے نگران وزیر انیق احمد نے کہا ہے کہ آئندہ سال حج کے دوران پاکستانی عازمین حج کو سہولت فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔کراچی میں نجی حج منتظمین کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کے لئے رہائش، ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے سمیت تمام سہولتوں کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر نجی ایئرلائنز نے مناسب سفری کرائے کی پیشکش کی تو عازمین حج کی سہولت کیلئے ان کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Exit mobile version