کراچی آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن  کی ہڑتال

 ملک بھر میں تیل کی فراہمی بند کی جا رہی ہے، گاڑیاں جہاں ہیں، وہیں روک دی گئیں

وائٹ پائپ لائن میں مناسب شیئرنہ ملنے کے خلاف کراچی آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاجاً ہڑتال شروع کردی۔

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے شہر کے مختلف پارکنگ ایریاز میں آئل ٹینکرز کھڑے کردیئے جب کہ دفاتر کے باہر اور پارکنگ ایریا میں بینرز لگا دیئے گئے۔

ایسوسی ایشن کے صدر عابد اللہ آفریدی نے کہا کہ ملک بھر میں تیل کی فراہمی بند کی جا رہی ہے، گاڑیاں جہاں ہیں، وہیں روک دی گئیں۔

عابد اللہ آفریدی نے کہا کہ وائٹ پائپ لائن میں 50 فیصد سڑک اور 50 فیصد ٹینکرز کے ذریعے دیا جائے، ہم نے نئی جدید گاڑیاں سپلائی کے لئے تیار کی ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ پرانی اور نئی گاڑیوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے، لہذا اگر حصہ نہ ملا تو ملازمین بیروزگار اور گاڑیاں بے کار ہو جائیں گی۔

Exit mobile version