قومی
ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی،3 لاکھ گندم اور 15ہزار کھاد کی بوریاں برآمد
سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ میں ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 لاکھ بوری گندم اور 15 ہزار کھاد کی بوریاں برآمد کر لی گئی۔
ڈپٹی کمشنر سجاد قادری کے مطابق شہداد کوٹ میں کارروائی کے دوران تین رائس ملوں سے برآمد کی جانے والی گندم اور کھاد کی بوریاں سرکاری تحویل میں لے لی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔