قومی
سندھ کچے کے علاقے میں آپرپیشن، 3 ہزار رینجرز اہلکار پہنچ گئے
سندھ میں کچے کے علاقوں میں امن و امان کی بہتری کے لیے رینجرز کے 3 ہزار سے زائد جوان سکھر اور لاڑکانہ کے کچے کے علاقوں میں پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز اور سندھ پولیس مل کر کچے کے علاقے میں آپریشن کریں گے۔ انڈس ہائی وے اور کچے کے راستوں پر چوکیاں قائم کی جا رہی ہیں۔
سینیئر صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری بھی اس آپریشن کی ترجیحات میں شامل ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے نگراں کابینہ کے اجلاس میں اس آپریشن کے احکامات دیے تھے۔ کابینہ نے کراچی میں مزید 6 ماہ تک رینجرز کی تعیناتی اور کچے میں پولیس، رینجرز اور فوج کے ساتھ آپریشن کا فیصلہ کیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رینجرز تعیناتی 14 ستمبر 2023 سے فروری 2024 تک ہوگی۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کچے کے علاقے میں انٹرنیٹ کی سہولت ختم کرنے کا حکم دیا۔