خیبرپختونخوا میں چکن پاکس کے 35کیسز رپورٹ

پشاور میں 11، خیبر میں 11 اور چترال میں 13 کیسز سامنے آئے

خیبرپختونخوا میں چکن پاکس کے 35کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا ڈاکٹر شوکت علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں چکن پاکس کے 11، خیبر میں 11 اور چترال میں 13 کیسز سامنے آئے۔

ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں ہیلتھ ٹیمیں بھیج دی گئیں، چکن پاکس خطرناک بیماری نہیں لیکن متاثرہ مریض سے دوسروں کو لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چکن پاکس کا دورانیہ 5 سے 10 دن تک ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں چکن پاکس سے متاثرہ مریضوں کے لئے الگ وارڈز بنا دیئے۔

Exit mobile version