بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان اور بھارت ٹکرائو میں بارش حائل، بقیہ میچ کل کھیلا جائیگا

ایشیا کپ ون ڈے سپر فور مرحلے میں بارش کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کا میچ آج معطل کر دیا گیا۔بھارت نے 24.1 اوورز  میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے تاہم بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور آج معطل کر دیا گیا۔

میچ اب کل ریزرو ڈے پر کھیلا جائےگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل ڈھائی بجے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ کولمبو میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارتی ٹیم کے کپتان 56 رنز کی اننگز کھیل کر شاداب خان کا شکار بنے ، جب کہ شبمن گل کو 58 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے۔کریز پر  ویرات کوہلی اور کے ایل راہول موجود ہیں۔

اشتہار
Back to top button