قومی
راولپنڈی اسلام آباد میں تیز ہوائیں، موسلادھار بارش
اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے باعث بعض مقامات پر درخت گر گئے جس سے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔
اس کےعلاوہ آزاد کشمیر،باجوڑ ،مردان اور صوابی میں بھی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ،اسلام آباد، خطۂ پوٹھو ہار،شمال مشرقی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کی توقع ہے ۔ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔