راولپنڈی میں مٹر گشت کرنے والے ریچھ کو پکڑ لیا گیا

راولپنڈی میں بھاٹہ چوک کے رہائشی علاقے میں گھومنے والے ریچھ کو پکڑ لیا گیا۔تھانہ نصیر آباد پولیس نے ریچھ کو تلاش کر کے پکڑ لیا، ریچھ کو وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا۔

ہفتے کی رات ریچھ کی موجودگی پر خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔پولیس، وائلڈ لائف اور ریسکیو 1122 کو تلاش کے باوجود ریچھ نہیں مل سکا تھا۔

Exit mobile version