سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ میں واشک کے علاقے بسیمہ میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کی جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ حملہ آور مارے گئے ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 5  مبینہ حملہ آور ہلاک کردیے گئے جبکہ حملہ آوروں کے 3 ساتھی فرار ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے زیر استعمال گھر سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیے گئے ہی، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔گزشتہ دنوں سی ٹی ڈی نے لکی مروت میں بھی 2 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ سے تھا۔

Exit mobile version