بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نواز شریف پاکستان کو اس حال تک پہنچانے والوں کا احتساب چاہتے ہیں، گورنر سندھ

لندن میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ترجمان گورنرسندھ کے مطابق لندن میں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیراعظم شہبازشریف اور سینیٹراسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، عام انتخابات اورباہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنرسندھ نے سابق وزرائے اعظم نوازشریف اورشہباز شریف کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ نوازشریف پاکستان کو اس حالت تک پہنچانے والوں کا احتساب چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے، مہنگائی کویہاں تک لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، اسحاق ڈارکاکہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت نے معیشت کا برا حال کیا، نتیجہ آج دیکھ رہےہیں۔گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ پرویز الٰہی کی گرفتاری عدالت کا معاملہ ہے، اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف بجلی کے بحران اور بڑھتے بلز کے سبب بہت پریشان ہیں، ان سے پاکستان میں استحکام اور معیشت پر تفصیلی بات ہوئی۔ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ وہ خود کریں گے، نواز شریف کو ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سلام پہنچایا ہے۔

اشتہار
Back to top button