پاکستان سنی تحریک نے ثروت اعجاز قادری کو سربراہی سے معزول کردیا

پاکستان سنی تحریک کی مرکزی کابینہ نے ثروت اعجاز قادری سے پاکستان سنی تحریک کی سربراہی واپس لے کر ان کی رکنیت بھی معزول کر دی۔پاکستان سنی تحریک کے ترجمان فہیم الدین شیخ نے مرکزی رہنمائوں کے ہمراہ مرکز اہلسنت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ثروت اعجاز قادری سے تنظیم کی سربراہی واپس لے کر ان کی رکنیت بھی معزول کردی گئی ہے۔

فہیم الدین شیخ نے کہا کہ ثروت اعجاز قادری کے خلاف مرکزی اراکین نے شکایات کی تھیں جس پر 25 اکتوبر 2022 کو ثالثی کمیٹی قائم کی گئی تھی جو کہ 10 ماہ سے کام کر رہی تھی۔کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ثروت اعجاز تنظیمی،دستوری اور شرعی امور کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں ۔مرکزی کونسل کی تائید پر ثروت اعجاز کو پاکستان سنی تحریک کی سربراہی سے ہٹایا گیا۔آج دوپہر 3 بجے نئے سربراہ کا اعلان متوقع ہے۔

Exit mobile version