دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 62 ہزار 221 کیوسک رہی
پانی میں اضافے سے لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا
بھارت کے زیر کنٹرول مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 62 ہزار دو سو اکیس کیوسک رہی اور عملہ دریائے چناب کی مانیٹرنگ میں مصروف رہا۔
مقبوضہ کشمیر سے آکر دریائے چناب میں شامل ہونے والے دو دریاں جموں توی کا دس ہزار اسی کیوسک اور دریائے مناور توی کا پانی دو ہزار چھ سو دس کیوسک رہا اور ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب کی دو نہروں نہر مرالہ راوی لنک میں چھ ہزار چار سو آٹھ کیوسک اور یو سی سی نہر بارہ میں سات ہزار پانچ سو ستائس کیوسک پانی رہا۔
دریائے چناب میں پانی میں اضافہ کی وجہ سے سیالکوٹ اور دوسرے اضلاع کی لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا۔
سماجی کارکن محمد قادر علی کے مطابق بھارت نے طے شدہ منصوبے کی خلاف ورزی کرکے مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر ڈیم بنا کر پانی روک کر بیس سال سے زائد عرصہ سے پاکستان کی فصلوں کو نقصان پہنچایا اور پاکستانی علاقوں میں تباہی کی۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے دریائے چناب اور دوسرے دریائوں و نہروں کا جائزہ لیا اور عملہ کو ہدایات دیں۔