بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

نوجوانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے جس کا مقصد تبدیلی میں نوجوانوں کے اہم شراکت دار کے طور پر کردار کو اجاگر کرنا اور انہیں درپیش چیلنجز اور مسائل سے آگاہی دینا ہے۔

اس سال اس دن کا تھیم ہے، "نوجوانوں کے لیے سبز ہنر: ایک پائیدار دنیا کی طرف”۔

نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں "یوتھ فار کلائمیٹ ایکشن: ینگ وائسز، بولڈ سلوشنز” کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس کا اہتمام پاکستان-جرمن کلائمیٹ اینڈ انرجی پارٹنرشپ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کوآرڈینیشن کے تعاون سے کیا تھا۔

تقریب کے انعقاد کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نوجوان افراد کی توانائی اور تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا تھا۔

اس تقریب میں نوجوان شرکاء کے لیے دلچسپ سرگرمیوں اور فکر انگیز بات چیت کا ایک سلسلہ پیش کیا گیا جس سے وہ سیکھ سکتے ہیں، تاکہ وہ موسمیاتی کارروائی کے لیے موثر وکیل بن سکیں۔

اشتہار
Back to top button