قومی
بلاول بھٹو کا چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم
پاکستان اورچین نے اپنے مشترکہ عزم کااعادہ کیاہے کہ اپنے برادرانہ تعلقات اور دوستی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔اس عزم کااظہاروزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اورچین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران کیا جس میں انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پربھی تبادلہ خیال کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ چینی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ امورپرتعمیری بات چیت ہوئی۔چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے کہاکہ بین الاقوامی صورتحال میں خواہ کوئی بھی تبدیلی آئے چین پاکستان کی خودمختاری ، آزادی اورعلاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا رہے گا۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کی ترقی اوربین الاقوامی اورعلاقائی امورمیں اس کے زیادہ کردارکی حمایت کرتاہے۔