حادثات و جرائم
کنویں کی کھدائی کے دوران 4 افراد جاں بحق
گوجرخان کےعلاقہ مسہ کسوال میں کنویں کی کھدائی کے دوران 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق چاروں افراد کنویں میں موجود زہریلی گیس سے جاں بحق ہوئے اور میتیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
واقعے کے بعد تھانہ گوجرخان پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی تھی جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے ۔دوسری جانب علاقہ مکینوں نے الزام لگایا ہے کہ ریسکیو 1122 کے تاخیرسے آنے کے سبب کنویں میں پھنسے افراد کو بروقت نہ نکالا جاسکا۔