کھیل
پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری
ہاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کی تصدیق کردی ہے۔
یہ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔
پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 22 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ون ڈے بھی 24 اگست کو ہمبنٹوٹا میں ہوگا جبکہ کولمبو 26 اگست کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان اسوقت آئی سی سی کی عالمی ون ڈے رینکنگ مین دوسرے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کا نمبر آٹھواں ہے۔
پاکستانی ٹیم سترہ اگست کو سری لنکا پہنچے گی اور انیس سے اکیس اگست تک ہمبنٹوٹا میں ٹریننگ کرے گی۔ ٹیم 27 اگست کو وطن واپس روانہ ہوگی