بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آسڑیلیا کو آخری ٹیسٹ میچ میں 49 رنز سے شکست، ایشز سیریز دو دو سے برابری پر ختم

ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 49 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔ٹیسٹ کے آخری دن آسٹریلیا نے 135 رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز آگے بڑھائی لیکن پہلے سیشن میں ہی کرس ووکس نے وارنر اور عثمان خواجہ کو پویلین بھیجا۔

پھر مارک ووڈ نے مارنس لبوشین کی وکٹ حاصل حاصل کی۔ اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ کھانے کے وقفے تک اسکور 238 تک پہنچادیا۔

دوسرا سیشن مکمل طور پر بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ضائع ہوگیا۔ تیسرے سیشن میں معین علی اور کرس ووکس نے تباہ کن بولنگ کی، معین نے ٹریوس ہیڈ، مچل مارش اور کمنز کی وکٹیں لیں تو ووکس نے اسٹیو اسمتھ اور مچل اسٹارک کو چلتا کیا۔

نویں اور دسویں وکٹ آخری ٹیسٹ کھیلنے والے اسٹیورٹ براڈ نے حاصل کیں، یوں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 334 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور انگلینڈ نے میچ 49 رنز سے جیت کر پانچ میچز کی سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

سیریز برابر ہونے کے باوجود ایشز ٹرافی آسٹریلیا کے پاس برقرار رہے گی۔

2021 کی ایشز ٹرافی آسٹریلیا نے جیتی تھی اور قوانین کے مطابق سیریز ڈرا ہونے کی صورت میں پچھلا ایڈیشن جیتنے والی ٹیم ٹرافی اپنے پاس رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 283 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، اس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 295 رنز بناسکی اور اسے 12 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 395 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے 384 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اشتہار
Back to top button