بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مادام تسائو میوزیم میں محترمہ بینظیر بھٹو کا مجسمہ نصب

دبئی کے مادام تساؤ میوزیم میں سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو کا مومی مجسمہ نصب کردیا گیا۔مجسمے کی تقریب رونمائی میں وزیر خارجہ و بینظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی۔

 تقریب سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھاکہ بینظیربھٹو پاکستان میں روشن خیالی اور جمہوریت کی علامت ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید بی بی کا مادام تساؤ میوزیم میں مومی مجسمہ پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ بینظیربھٹو نے جلاوطنی کے 10 سال دبئی میں گزارے، یہ شہر دل سےبہت قریب ہے۔

خیال رہے کہ مادام تساؤ میوزیم دنیا بھر میں شہرت کا حامل ہے جہاں دنیا بھر کی معروف اور نامور شخصیات کے مومی مجسمے موجود ہیں جسے ایک اعزاز بھی سمجھا جاتا ہے۔اس میوزم کو ایک فرانسیسی مجمسہ ساز خاتون مادام تساؤ نے 1835 میں قائم کیا تھا اور اب اس کی برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں شاخیں بھی قائم ہیں۔

مزید پڑھیے  پاکستان اور الجزائر کا عالمی فورمز پر باہمی تعاون اور دوطرفہ تعاون پر اتفاق
Back to top button