کھیل
انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
انگلینڈکے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔37 سالہ اسٹیورٹ براڈ پانچویں ایشیز ٹیسٹ کے اختتام پر ریٹائر ہو جائیں گے، اسٹیورٹ براڈ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کیرئیر کا 167 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 602 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اوول میں ایشیز کے 5 ویں ٹیسٹ میں انگلینڈ نے دوسری اننگز میں تیسرے روز کے اختتام پر 9 وکٹوں پر 389 رنز بنائے۔
اسٹیورٹ دوسری اننگز میں 2 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
اس کے علاوہ اسٹیورٹ براڈ 121 ون ڈے اور 56 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل چکے ہیں جن میں بالترتیب 178 اور 65 وکٹیں حاصل کیں۔