قرآن پاک کی بے حرمتی، بلاول بھٹو کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، تحفظات کا اظہار

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ترک ہم منصب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے مسلسل واقعات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

 رپورٹ کے مطابق ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے ساتھ بات چیت کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے تاریخی معاہدے کے حصول میں ترکیہ کے کردار کو بھی سراہا۔

گزشتہ روز اپنی ایک ٹوئٹ میں وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے آج ترکیہ کے وزیر خارجہ اور میرے بھائی ہاکان فیدان سے فون پر بات کی ہے۔

انہوں نے 2022 میں بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے تاریخی معاہدے کے حصول میں ترکیہ کے کردار کی تعریف کی جس نے خاص طور پر ترقی پذیر ممالک اور غریب ترین لوگوں کے لیےعالمی اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپ کے متعدد شہروں میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کی اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ترکیہ اور دیگر اسلامی ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کا اظہار بھی کیا۔

Exit mobile version