خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) برہان تھل کی معروف سماجی شخصیت الحاج ملک ابراہیم عاصی برہان کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے پر ایکس ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ،ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیرکلو ، ایکس ایم پی اے ملک کرم الہی بندیال، پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی
پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھا ڈویژن کے راہنما ملک محمد خالد اعوان ، پی ایم ایل این یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ خوشاب کے پریزیڈنٹ ملک سعد بشیراعوان، معروف سماجی اور سیاسی شخصیات ملک حاجی اعجاز حسین برہان، ملک عمر دراز برہان (مقیم فرانس) ،ملک علی رضا چھینہ، ملک محمد اشرف عوان اور دیگر عوامی سماجی حلقوں نے مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔