مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کا جواں سال بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں رہنما مسلم لیگ ن طارق فضل چوہدری کا بیٹا جاں بحق ہو گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سیونتھ ایونیو پر ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری کے بیٹے عنزہ طارق کی گاڑی بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

https://news.com.pk/wp-content/uploads/2023/07/tariqfazalchson.mp4

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں طارق فضل چوہدری کا بیٹا شدید زخمی ہوا جسے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

↑
Exit mobile version