حادثات و جرائم
سیشن کورٹ لاہور کی حدود میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
سیشن کورٹ لاہور کی حدود میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سیشن کورٹ میں پیشی کے لیے آئے افراد پر ان کے مخالفین کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک مرد جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے واقعےکے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عدالت کی حدود میں فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔