بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی وزیراسرار ترین کے چچا زاد کی گاڑی پر فائرنگ، لیویز اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

کوئٹہ میں وفاقی وزیر سردار اسرار ترین کے چچازاد بھائی کی گاڑی پر فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کمسن راہگیر زخمی بھی ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے پشین اسٹاپ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے وفاقی وزیر سردار اسرار ترین کے چچازاد بھائی سردار شہزاد ترین کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود لیویز اہلکار سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے وقت سردار شہزاد ترین گاڑی میں موجود نہیں تھے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ضلع دکی اور لورالائی کے ضیاء الدین اور محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔

 واقعے میں کچلاک سے تعلق رکھنے والا ایک بچہ بھی زخمی ہوا جسے سول ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جانے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اشتہار
Back to top button