فل چیلنج کبڈی شو میچ پلوآں کلب نے جیت لیا
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پلوآں تھل میں پلوآں کلب اور سرگودھا کلب کے درمیان فل چیلنج کبڈی شو میچ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں دونوں ٹیموں کے کھیلاڑیوں نے اپنے فن کے خوب جوہر دکھاتے ہوئے شائقین سے زبردست داد و تحسین وصول کی ۔ شائقین کا جم غفیر عرفان ڈھلوں، عبدالرحمان جامی، توقیر گوندل اور ملک حسن رضا پلوآں کے کھیل سے خوب محظوظ ہوا ۔ شائقین کھیلاڑیوں کے شاندار کھیل سے لطف اندوز ہو کر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے اور ڈھول کی تھاپ پر خوشی کا اظہار کرتے رہے ۔
پلوآں کلب نے واضح برتری کے ساتھ یہ کبڈی میچ جیت لیا جس پر فاتح ٹیم اور شائقین نے اپنی فتح کا خوب جشن منایا ۔ اس موقع پر پلوآں کے معروف کھیلاڑی ملک حسن رضا پلوآں کا کہنا تھا کہ ایسی مثبت سرگرمیوں کے فروغ سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے اور نوجوان نسل منفی سرگرمیوں سے محفوظ رہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ تھل میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔