بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشز سیریز، انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسڑیلیا کو شکست دیدی

انگلینڈ اور آسڑیلیاکے درمیان جاری پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ کی ٹیم نے آسڑیلیا کو تین وکٹوں سے شکست دیدی، تاہم سیریز میں اب بھی آسڑیلوی ٹیم کو دو ایک کی برتری حاصل ہے، پہلے دونوں ٹیسٹ میچ آسڑیلیانے جیت رکھے ہیں، تفصیلات کے مطابق لیڈز کے میدان میں آسڑیلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 224 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف ملا جو اس نے سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار ہیری بروک کا رہا جنہوں نے 75 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ زاک کرالی نے 44 اور کرس ووکس نے 32 رنز بنائے، آسڑیلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے پانچ ، پیٹ کمنز اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، یاد رہے کہ آسڑیلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 263 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی تھی جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے تھے۔، انگلینڈ کے مارک ووڈ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اشتہار
Back to top button