لاہور میں منشیات سپلائی کرنے والا ڈرون گر گیا، پولیس نے قبضہ میں لے لیا

لاہور میں منشیات لے کر جانے والے ڈرون موسم کی خرابی کے باعث گر گیا جس کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈرون گرنے کا واقعہ رسول پورہ گاؤں کاہنہ میں پیش آیا اور ڈرون کے ساتھ بندھی 6 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔

https://news.com.pk/wp-content/uploads/2023/07/dronevideo.mp4

پولیس کا کہنا ہےکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ڈرون اور منشیات کو قبضے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق منشیات سے بھرا ڈرون کہاں سے آپریٹ ہوا؟ کہاں جارہا تھا ؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Exit mobile version