لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 10گھنٹوں کے دوران291 ملی میٹر بارش ریکارڈ
لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 10گھنٹوں کے دوران291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ درجن سے زائد علاقوں میں200ملی میٹرسے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔
انتظامیہ،واسا کے تمام افسران اورسٹاف نکاسی آب کیلئے متحرک ہوگئی۔ کمشنرمحمدعلی نے کہا کہ اس سے قبل26 جون2022 کو256ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی، 2018 میں لاہور میں 288ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
کمشنرمحمد علی نے کہا کہ گزشتہ30سال میں اتنے کم وقت میں ایسی بارش نہیں ہوئی،ایم ڈی واساغفران احمد کا کہنا ہے کہ سسٹم اپنی مکمل استعدادپرنکاسی آب کوممکن بنارہاہے، بارش تھمنے کے چند گھنٹوں میں نشیبی علاقے کلیئر ہوں گے۔
لاہورمیں مون سون بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھاربارش نے جل تھل ایک کردیا۔ سب سے زیادہ بارش نشتر ٹائون میں 188 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی، بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں 100 ملی میٹر سے بھی زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 234،نشترٹائون میں 220،تاج پورہ میں203،ملی میٹرریکارڈ کی گئی،گلشن راوی 100، قرطبہ چوک 94، جوہر ٹائون میں 90 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ 5 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ننکانہ صاحب بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ منڈی بہائوالدین میں بارش کا سلسلہ آئندہ 2روزتک جاری رہنے کا امکان ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔شکرگڑھ،نورکوٹ،کرتارپوراورگردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کا سلسلہ آئندہ 2 سے 3روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ادھرگجرات میں بارش کے باعث خنکی بڑھ گئی، درجہ حرارت میں کمی ہوئی۔ گیپکوبجلی بحال رکھنے میں ناکام، متعدد فیڈرزبند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔