بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافہ، چیف جسٹس اب 12 لاکھ 29 ہزار روپے تنخواہ لینگے

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری کر دیا۔صادق سنجرانی نے ججز کی تنخواہوں کا آرڈر 2023ء جاری کیا۔

آرڈر کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ماہانہ ہو گی۔سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ ہو گی۔2022ء کے آرڈر کے مطابق چیف جسٹس کی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار 324 روپے تھی جبکہ جج کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار 636 روپے تھی۔

اشتہار
Back to top button