بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

روس سے آنے والی جہاز سے خام تیل نکالنے کا عمل شروع

روس سے آنے والے جہاز سے خام تیل نکالنے کا کام شروع کردیا گیا۔خام تیل لےکر روسی جہاز ’پیور پوائنٹ‘ گزشتہ روز کراچی بندرگاہ پہنچا تھا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔

ریفائنری ذرائع کےمطابق روس سے آنے والے خام تیل کے جہازپیورپوائنٹ سےخام تیل نکالنےکا کام شروع کردیا گیا ہے،  جہاز سے 3 ہزار ٹن تیل پاکستان ریفائنری منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پیور پوائنٹ سے روسی خام تیل کی منتقلی کل مکمل ہوجائے گی۔

اشتہار
Back to top button