بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 400 ارب روپے کردیا گیا

حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ کو 360 ارب روپے سے بڑھا کر 400 ارب روپے کر دیا۔جمعہ کو وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال 24-2023 کا 144 کھرب 60 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا۔

بجٹ میں نئے ٹیکسز لگانے سے گریز کیا گیا ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 11 کھرب 50 ارب روپے کی تاریخی رقم مختص کی گئی ہے اور دفاعی اخراجات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ کو 360 ارب روپے سے بڑھا کر 400 ارب  روپے کر دیا گیا ہے جبکہ  بہبود سیونگ سرٹیفیکٹ اور شہدا اکاؤنٹ میں رقم جمع کرانے کی حد 50 لاکھ روپے سے بڑھا کر 75 لاکھ روپے کر دی گئی۔اس کے علاوہ مقروض بیواؤں کے ذمے ہاؤس بلڈنگ فائنانس کے 10 لاکھ روپے تک کے قرضے بھی حکومت ادا کرے گی ۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آئندہ مالی سال کے دوران ملک میں صنعتوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button