وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے روضہ مبارک حضرت علی ؓ اور روضہ مبارک حضرت امام حسینؓ پر حاضری دی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دورہ نجف کے دوران حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے روضہ مبارک پر امت مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی سلامتی اور عوام کی خوش حالی کیلئے دعائیں مانگیں، وزیر خارجہ نے حضرت امام حسینؓ کے روضہ مبارک پر حاضری کے دوران مناجات پڑھیں اور نماز بھی ادا کی اس کے علاوہ وہ مقام شہدا پر بھی حاضر ہوئے۔
علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گورنر کربلا نصیف جاسم الخطابی سے ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ پاکستانی زائرین کیلئے عراق میں سہولیات پر بھی بات چیت کی گئی، وزیر خارجہ نے اربعین اور عاشور کے دنوں میں پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس عراق بھیجنے کی پیشکش کی۔