وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کے بعد سگریٹ اسمگلرز کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔رپورٹس کے مطابق کسٹم انٹیلی جینس نے کراچی،ملتان،ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاپوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹس برآمد کرلیں۔اس کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے شیشہ اور ویپ فلیور بھی قبضے میں لے لیے گئے۔گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو سگریٹ اسمگلرز کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی تھی۔