حادثات و جرائم
اسلام آباد کے علاقے نیلور میں دو نوجوان پانی میں ڈوب کر جاں بحق
وفاقی دارالحکومت کے علاقے نیلور میں دو نوجوان پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 15 سالہ حذیفہ اور 17 سالہ سعد کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں نوجوان نیلور میں سیر وتفریح کی غرض سے گئے تھے جہاں برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ پولیس نے ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی ہیں ۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ دونوں نوجوان آپس میں کزن تھے اور ان کا تعلق شکریال راولپنڈی سے ہے جبکہ دونوں میٹرک اور انٹر کے سٹوڈنٹ تھے۔