پاکستان اور ترکیہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہونگے ،وزیراطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی ان کی قیادت پر ترکیہ کے لوگوں کے مسلسل اعتماد کی عکاس ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج (ہفتہ)انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں تقریب حلف برداری کے موقع پر ترکیئے کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے دوران کیا۔

ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے امید ظاہر کی کہ ترکیہ کے صدر طیب اردوان کی قیادت میں مستقبل میں مزید ترقی کرے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ برادر ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوںگے۔

Exit mobile version