یاسین ملک کے عدالتی قتل کی سازش کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ حریت کانفرنس
کل جماعتی حریت کانفرنس نے خبردار کیا ہے کہ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیرمین یاسین ملک کے عدالتی قتل کی سازش کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی اداروں کی طرف سے بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی خاص طور پر گرفتاریوں، چھاپوں اور جائیدادوں کی ضبطی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت فوج، پیرا ملٹری فورس، انٹیلی جنس ایجنسیوں، تحقیقاتی اداروں حتی کہ عدلیہ کو بھی کشمیریوں پر ظلم و ستم کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گھناونی کارروائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزاد ی کو مہمیز مل رہی ہے۔ انہوںنے کشمیری حریت قیادت بالخصوص محمد یاسین ملک کو نشانہ بنانے کی بھارتی سازشوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیری آزاد ی پسندوں کو سزائیں دینے کیلئے اپنی کینگرو کورٹس کا استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یاسین ملک کے عدالتی قتل کی سازش کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔