بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

راولپنڈی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے سیشن جج قتل

راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیشن جج جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق روات کےعلاقے فیز 8 میں دو  ڈاکو گھر میں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے کی کوشش کی، اس موقع پر گھر میں موجود سیشن جج آزاد کشمیر سردار امجد اسحاق نے مزاحمت کی۔پولیس کا بتانا ہے کہ سیشن جج سردارامجداسحاق نے مزاحمت کی تو ایک ڈاکو نےفائرنگ کردی جس سے سردار امجد زخمی ہوگئے، انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی کردی گئی ہیں۔

اشتہار
Back to top button