وفاقی پولیس کے کانسٹیبل محمد شفیق کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال، نماز جنازہ ادا کردی گئی
وفاقی پولیس کے کانسٹیبل محمد شفیق دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔جن کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میںسی پی او ہیڈ کوارٹرز اویس احمد، سینئر پولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں پولیس ملازمین نے شرکت کی۔آئی جی اسلام آبادنے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کےکانسٹیبل محمد شفیق دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے جن کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔نمازہ جنازہ میںسی پی او ہیڈ کوارٹرز اویس احمد ،ایس ایس پی لاجسٹک ڈویژن محمد سرفراز ورک،ایس ایس پی سیف سٹی شہزادہ عمر عباس بابر اور دیگر پولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں پولیس ملازمین نے شرکت کی۔
سی پی او ہیڈ کوارٹرز نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اورمرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔مرحوم اسلام آباد پولیس کے لاجسٹک ڈویژن میں تعینات تھے اور اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہا تھے نماز جنازہ کے بعدمر حوم کی میت کو تدفین کے لئے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقے ضلع فیصل آباد بھیج دیا گیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سینئر پولیس افسران کو متوفی کے اہلخانہ کو مکمل سپورٹ فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ پولیس فورس کا ہر افسراور جوان میرے لئے قیمتی اثاثہ ہیں۔ان کے اہلخانہ کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔متوفی نے لواحقین میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ٍ