بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے ٹیم تشکیل دیدی

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایات پر حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مذاکراتی ٹیم میں شامل تمام 7 لوگوں کے ناموں پر مشتمل نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک ،اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباسی بپی، مراد سعید اور حماد اظہر مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ عمران خان کی بنائی گئی 7 ارکان پر مبنی ٹیم انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کرے گی۔

مزید پڑھیے  خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مارچ تک موخر
Back to top button