بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر آزاد جموں و کشمیر پہنچ گئے
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر آزاد جموں و کشمیر پہنچ گئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مظفرآباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین قانون ساز اسمبلی نے استقبال کیا
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پیر کو مظفر آباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی اور آزاد جموں و کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔وہ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے کشمیری عوام کی پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں جی 20 اجلاسوں کے انعقاد پر پاکستان کی تشویش کا اظہار بھی کریں گے۔وزیر خارجہ باغ اور لیپہ میں عوامی اجتماعات سے بھی خطاب کریں گے۔