فرانس نے پاکستانی نوجوانوں کو مزید وظائف کی فراہمی کے ذریعے تعلیمی مواقع میں اضافہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔یہ یقین دہانی پاکستان میں فرانس کے سفیرNICOLAS GALAY نے اسلام آباد میں فرانس ایلومینائی ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرائی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک خاص طور پر اعلیٰ تعلیم میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون میں اضافہ کرنے پر کام کررہے ہیں۔سفیر نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعلقات کا آغاز 1960 کے اوائل میں ہوا مگر بدقسمتی سے اب فرانس میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کی تعداد کم ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی سفارتخانہ پاکستانی حکام کے تعاون سے اس صورتحال کو تبدیل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔