بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چاند نظر نہیں آیا، یکم ذیقعدہ 22مئی کو ہو گی

ملک میں ماہ ذیقعد 1444ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔ذیقعد کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کا اجلاس اوقاف شاہ چراغ بلڈنگ میں ہوا۔

اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور،کراچی میں منعقد ہوئے۔چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے اکثر اور بیشتر مقامات پرمطلع صاف رہا اورکچھ مقامات پر مطلع ابر آلود بھی رہا، پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ ذیقعد کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور عدم رویت رہی۔ان کا کہنا تھاکہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم ذیقعدہ 1444ہجری 22 مئی 2023 بروزپیر کو ہوگی۔

اشتہار
Back to top button